Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پر زیادہ سخت پابندیاں لگائی جائیں ، پومپیو

واشنگٹن ۔۔۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے ایران کے خلاف زیادہ سخت پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے میزائلوں کا داغا جانا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ جوہری معاہدے نے ایران کے میزائل پروگرام کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ایران بیلسٹک میزائلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں میں اضافے پر کام کر کے سلامتی کونسل کو چیلنج کر رہا ہے۔پومپیو نے باور کرایا کہ ایرانی میزائل پروگرام پر روک لگانے کیلئے زیادہ سخت بین الاقوامی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔

شیئر: