Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری بھائیوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ، سفیر پاکستان

عالمی طاقتیں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا فوری نوٹس لیں ، سفارتخانہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ، جے کے ایل ایف کی جانب سے سے مقبول بٹ کی یاد میں اجلاس اور  پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کی تقریب
  ذکاء اللہ محسن ۔۔ریاض
    ٭٭ ریاض میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نعمت اللہ اور نعت شریف ڈاکٹر سعید احمد وینس نے پڑھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ایشو پر اقوام متحدہ کے علاوہ پاکستان اور ہندوستان بھی فریق ہیں اور جب تک یہ تینوں فریق آپس میں بیٹھ کر اس پر کوئی فیصلہ نہیں کرتے مسئلے کا حل نہیں نکل سکتا اور کشمیر کا اصل حل کشمیری عوام کے پاس ہے ۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ ہند ایک جانب جہاں کشمیر میں 8 لاکھ فوج اتار کر نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے وہیں پاکستان کیخلاف بلاجواز پروپیگنڈہ کرتا ہے کہ پاکستان کشمیر میں دراندازی کر رہا ہے ۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔  تصدق گیلانی، محمد اصغر قریشی، سردار عبدالرزاق، بخت شیر خان، شکیل الرحمان، اقبال ودود، زاہد لطیف سندھو، حاجی احسان دانش، شمشاد احمد صدیقی، محمد خالد رانا اور دیگر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں10 ہزار سے زائد قبرستان اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ کس طرح ہند کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کو چاہئیے کہ وہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور ہندوستانی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو روکے۔ پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور یہ رشتہ کشمیر کی آزادی تک قائم رہے گا ۔ تقریب سے پاک میڈیا فورم کے چیئرمین الیاس رحیم نے قرارداد پڑھی اور دیگر کشمیری نوجوانوں کے ہمراہ قرارداد سفیر پاکستان کو پیش کی۔ تقریب کی نظامت حافظ عبدالوحید نے کی ۔
        ٭٭جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی جانب سے مقبول بٹ شہید کی یاد میں  35 ویں یوم شہادت کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔مقبول بٹ کو 11فروری 1984 کو ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر شہید کر دیا گیا تھا جنہیں جیل کے اندر ہی دفن کر دیا گیا۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راجہ محمد حنیف نے کہا ۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملے گا تو کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر پائیں گے۔ اگر کشمیری عوام نے اکثریت رائے کے ساتھ الحاق پاکستان کو ووٹ دیا تو ہم اس فیصلے کو دل و جان سے مانیں گے، اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور ہند اپنے اندر لچک پیدا کرکے اپنی فوجیں پیچھے لے جا ئیں اور اقوام متحدہ کی امن فوج کی زیر نگرانی الیکشن کروایا جائے تاکہ کشمیری اپنی الگ شناخت کے تحت اپنی حکومت قائم کریں۔ یک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو ہم ایک پلڑے میں نہیں دیکھ سکتے کیونکہ پاکستان کے زیر سایہ آنے والے کشمیر میں پھر بھی حکومت ہے، امن ہے اور لوگ بہتر سہولیات کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ہند کے زیر تسلط کشمیر میں جس طرح ظلم و جبر روا رکھا جا رہا ہے، اس کی  کوئی مثال نہیں ملتی ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ریاض ریجن کے صدر انجینیئر عامر چشتی کا کہنا تھا کہ مقبول بٹ ایک عظیم لیڈر تھے۔ ان کی شہادت کسی ایک گروپ یا کسی ایک قبیلے کیلئے نہیں تھی یا کسی ایک خاص علاقے کیلئے نہیں تھی بلکہ ان کی شہادت پوری کشمیری قوم کیلئے تھی اور یہی ایک فلسفہ ہے جو لبریشن فرنٹ لیکر چل رہا ہے۔  
    ٭٭پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے سیکریٹری جنرل محمد خالد رانا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن اور جیالا پارٹی قیادت کے پیچھے کھڑا ہے اور انکی قیادت پر پورا یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن اور سینیئر رہنما یونس ابو غالب اور وسیم ساجد کی جانب سے دی گئی دعوت کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے انہیں جو عہدہ دیا ہے اُس کے بعد ان پر یہ فرض ہوجاتا ہے کہ وہ مزید تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کریں۔ پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اصغر قریشی کا کہنا تھا کہ  پارٹی ریاض گزشتہ کچھ عرصے سے نظریاتی اختلاف کی شکار تھی ، مجھے خوشی ہے کہ آج پارٹی قیادت کی بدولت ایک جگہ پر کھڑی ہوچکی ہے۔ سینیئر رہنما ریاض راٹھور نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کچھ طاقتوں نے بلاوجہ دیوار سے لگایا ۔ قائم مقام صدر احسن عباسی کا کہنا تھا کہ اوورسیرز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کے بعد سیاسی کردار میں اضافہ ہوا ہے۔سردار محمد رزاق نے میڈیا کے کردار کو سراہا ۔ تقریب سے غلام نبی، رانا عدیل، صداقت بھرگوش، یونس ابوغالب، عبدالکریم خان، شریف الدین بھٹو، سردار نصیر، جہانگیر بدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں نظامت کے فرائض وسیم ساجد نے ادا کیے۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دور رس ثابت ہو گا ، مولانا عبدالخبیر آزاد

شیئر: