Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں بسنت میلہ اور پتنگ بازی کے مقابلے

پتنگ بازی شوق بھی ہے اور تفریح کا موقع بھی ، شرکاء کا اظہار خیال
ثناء بشیر  ۔الاحساء
 
 
 مملکت کے مشرقی ریجن میں مقیم پاکستانیوں نے بسنت میلے کا انعقاد کیا جس میں پتنگ بازی کے مقابلے ہوئے جس میں آسمان کو رنگ برنگی پتنگیں ہی دکھائی دے رہی تھیں۔ بو کاٹا کے نعرے بھی لگتے رہے۔ الخبر میں ساحل کے معروف علاقے ہاف مون پر پتنگ بازی کے شوقین افراد کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ الخبر کائٹ کلب اور دہران کائٹ کلب کی باہمی کاوش سے سجنے والے میلے نے خوب رنگ جمایا ۔پتنگ بازوں نے سمندر کنارے آسمان کو رنگ برنگی پتنگوں سے ایسا بھرا کہ ہر جانب پتنگیں ہی پتنگیں نظر آتی رہیں اور پتنگ باز ایک دوسرے کے ساتھ پیچ لڑاتے ہوئے نظر آئے جبکہ ایک دوسرے کی پتنگیں کاٹنے کی سبقت میں لگے رہے۔ پاکستانی میوزک نے بھی متوالوں کو خوب پ±رجوش کیے رکھا۔ میلے کے آرگنائزر عمران صدیقی اور فواد ہاشمی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی شوق بھی ہے اور تفریح کا موقع ملتا ہے جبکہ پاکستانی ثقافت کے رنگ بھی اجاگر ہوتے ہیں۔ہم سعودی گورنمنٹ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پتنگ بازی منانے کی اجازت دی۔ پتنگ بازی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ دہران کائٹ کلب کی جانب سے سید فیصل علی، عاطف، فرزند، علی عباس، رانا اسد، وسیم بٹ، بلال بٹ، فاخر بٹ، ولید، اعجاز، بلال طارق، نوید، ذیشان، صابر، مزمل جبکہ الخبر کائٹ کلب کی جانب سے احمد سعید، عتیق احمد، محمد ظہیر، فرمان قریشی، نعمان، نعمان احمد، اقبال، رضوان، میاں آصف، عبدالخالق، عدنان، مھمد اسلم، میاں شرجیل، رانا عمر، رانا وقار، ایاز احمد عبدالوہاب، حسیب اور محمد عمران سمیت دیگر افراد نے بھی پتنگ بازی میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی دیکھانے والوں میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ 
۔ 
 
مزید پڑھیں:- - - -  -الخبر میں پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے تحت تقریب تقسیم اسناد

شیئر: