Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دلانے کیلئے نائیڈو کی بھوک ہڑتال

نئی دہلی۔۔۔تلگو دیشم پارٹی( پی ڈی پی) کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو دہلی کے آندھرا بھون میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا ۔ انہوں نے ریاست کو خصوصی درجہ دلانے اور تنظیم نوایکٹ 2014ء کے تحت مرکزکی جانب سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ہڑتال صبح 8بجے شروع ہوئی جو رات 8بجے تک جاری رہے گی۔اس دوران تمام اپوزیشن رہنما ان کی حمایت میں آندھرا بھون پہنچے۔بھوک ہڑتال پر بیٹھے نائیڈو نے کہا کہ آج ہم یہا ں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج درج کرانے آئے ہیں۔ گزشتہ روزہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کا دورہ کیاتھا۔ اس پر نائیڈو نے کہاکہ وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے معاملے میں ’’رازدار‘‘کا احترام نہیں کیاکیونکہ ان کی حکومت نے ریاست کو خصوصی درجہ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم نجی معاملات میں دخل اندازی سے باز نہیں آئے توہم بھی اس کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔واضح ہو کہ ٹی ڈی پی نے ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش سے کی گئی ’’ناانصافی‘‘کے خلاف احتجاجاً گزشتہ سال این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ آج بھوک ہڑتال کے بعد نائیڈوکل 12فروری کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کو یادداشت پیش کرینگے ۔ وزیراعلیٰ اپنے وزراء ، پارٹی کے رکن اسمبلی ، ایم ایل سی اور رکن پارلیمنٹس کے ہمراہ دھرنے پر ہیں۔ریاستی ملازمین کی تنظیمیں، سماجی کمیٹیاں اور طلبہ تنظیموں کے ارکان بھی دھرنے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -چندرابابو نائیڈو کو انتخابات میں شکست کا خوف ہے، مودی

شیئر: