Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں ایک اور شٹ ڈاﺅن کا امکان

واشنگٹن ۔۔۔ وہائٹ ہاﺅس نے کہاہے کہ 15 فروری تک میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلئے فنڈنگ کے حوالے سے ڈیموکریٹس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ ہوا تو ایک نیا حکومتی شٹ ڈاﺅن واقع ہو سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سرحد پر دیوار کی تعمیر کے خواہش مند ہیں تا کہ میکسیکوکی جانب سے امریکہ میں غیر قانونی دراندازی کو روکا جا سکے۔وہائٹ ہاﺅس کے سکریٹری جنرل نے کہاکہ حکومتی شٹ ڈاﺅن ابھی تک اصولی طور پر سامنے موجود ہے۔ ہم یہاں تک نہیں پہنچ سکتے مگر ابھی تک یہ آپشن صدر کے سامنے ہے اور رہے گا۔یاد رہے کہ 25 جنوری کو ایک سمجھوتے کے ذریعے امریکی انتظامیہ کا جزوی طور پر مفلوج ہو جانا اختتام پذیر ہوا تھا۔ 35دن تک جاری یہ امریکہ کی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاﺅن تھا۔
 

شیئر: