Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے امریکی وزیر دفاع کا دورہ کابل

کابل ۔۔۔ امریکہ کے نئے وزیر دفاع پیٹرک شنیہن پیر کی صبح غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔ امریکی وزیر دفاع اپنے دورے میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کرینگے۔وزیر دفاع کا منصب سنبھالنے کے بعد پیٹرک شنیہن کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ انہوں نے سفر میں اپنے ساتھ موجود صحافیوں کے ایک چھوٹے گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے متعلق بات چیت میں افغان حکومت کی شرکت اہم ہے۔ خطے میں امریکہ کے اہم سیکیورٹی مفادات ہیں اور وہ زمینی قیادت سے بات چیت چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ میٹس نے دسمبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے حوالے سے اختلافات کے سبب استعفیٰ دے دیا تھا۔
 

شیئر: