Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت اطلاعات DAB+ سسٹم پر نیا نشریاتی نظام قائم کریگی

جدہ ۔۔۔ وزارت اطلاعات و نشریات آئندہ چند ماہ کے دوران DAB+ سسٹم پر نیا نشریاتی نظام قائم کرے گی۔ باخبر ذرائع نے عاجل ویب سائٹ کو بتایا کہ نئے ریڈیو چینل کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اسے پورا کرنے کیلئے ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ سسٹم متعارف کرانا ناگزیر ہوگیا ہے۔ ارضی ڈیجیٹل نشریات سننے اور سنانے دونوں میں بے حدموثر ہیں۔ کسی شور شرابے کے بغیر تمام پروگرام صاف سنائی دیتے ہیں۔ اس کا مقصد نشریات میں مداخلت کو روکنا اور پروگراموں کو بہتر شکل میں سامعین تک پہنچانا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئندہ ایام میں وزارت تجارت تمام متعلقہ تجارتی اداروں کو تاکید کرے گی کہ وہ بیرون مملکت سے مذکور سسٹم سے آراستہ آلات ہی درآمد کرنے کا اہتمام کریں۔ اس سسٹم کے رواج سے پروگرام بھیجنے اور سننے والوں کو یکساں فائدہ ہوگا۔ یہ کم لاگت والا نظام ہے۔ ڈیجیٹل آلات بنانے والوں سے اس سلسلے میں تعاون لیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں ڈیجیٹل ریڈیو سیٹ مذکورہ نظام سے آراستہ ہوں۔

شیئر: