Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4: تمام ٹیمیں دبئی پہنچ چکی ہیں

دبئی:پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے تمام6 ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں وہ پریکٹس شروع کر چکی ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کی ٹیمیں گزشتہ شب دبئی پہنچیں جبکہ دیگر ٹیمیں پہلے ہی دبئی پہنچ چکی تھیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان وارم اپ میچ آج شام کھیلا جائے گا جبکہ لاہور قلندرز نے صبح کے وقت سیشن میں ٹریننگ کی اور کراچی کنگز کی ٹیم دوپہر کے سیشن میں پریکٹس کرے گی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور پی سی بی کے نئے ایم ڈی وسیم خان بھی دبئی پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کا آخری ون ڈے میچ بھی دیکھا اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی ۔ احسان مانی اور وسیم خان پی ایس ایل 4کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ افتتاحی تقریب سے پہلے احسان مانی کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوگا اور 16 فروری کو وہ وطن واپس آئیں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: