Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آل راونڈر بین اسٹوکس کی ایک اننگز میں 2مرتبہ بیٹنگ

گراس آئسلٹ:انگلینڈ کے آل راونڈر بین اسٹوکس نئے قانون کی وجہ سے ایک ہی اننگز میں دوسری مرتبہ بیٹنگ کے لئے آگئے۔ یہاں ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 52 کے انفرادی اسکور پر اسٹوکس الزاری جوزف کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو کر آوٹ ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے ۔ بین اسٹوکس انگلش ڈریسنگ روم کی سیڑھیاں چڑھ رہے تھے اور نئے بیٹسمین جونی بیئر اسٹو بیٹنگ کیلئے پہنچ گئے تھے کہ امپائرز کو پتہ چلا کہ الزاری جوزف کی گیند نو بال تھی ۔ امپائرز نے جونی بیئراسٹوکو واپس بھیج کر بین اسٹوکس کو بیٹنگ کیلئے بلا لیاجس کے بعد وہ 79رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پرانے قانون کے تحت میدان سے باہر جانے کی صورت میں اسٹوکس آوٹ ہی قرار دئیے جاتے تاہم اکتوبر 2017 کو متعارف کرائے گئے نئے قانون کے تحت فیلڈ امپائر نوبال کی تصدیق پر میدان سے باہر جانے والے بیٹسمین کو دوبارہ بلاسکتے ہیں یوں نیاقانون انگلش بیٹسمین کیلئے مدد گار ثابت ہوا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: