Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینٹ پولیس کو کار چرانےوالے کی تلاش

کینٹ۔۔۔۔ کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ چور نے ایک خاتون کی کارچرالی ہے۔ یہ واقعہ کینٹ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب اس کے اندر بچہ بیٹھا ہوا تھا اور گاڑی کا انجن بھی چل رہا تھا۔ ماں کسی کام سے کار کھڑی کرکے باہر نکلی تھی۔ یہ واقعہ ایش فورڈ کے علاقے میں پیش آیا اور پولیس کوکار کی مالکن نے اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی وہ حرکت میں آگئی اور آخر کار مسروقہ گاڑی خاتون کے گھر کے سامنے ہی کھڑی مل گئی۔ بچہ بھی اس میں موجود تھا۔ مگر پھر بھی محکمہ خفیہ والوں نے گاڑی چرانے والے کی تلاش شروع کردی ہے اور ممکنہ عینی شاہدین سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مسروقہ کار کے اندر سے بھی کوئی چیز نہیں چرائی گئی اس لئے یہ واقعہ اور بھی معمے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے کہ آخر گاڑی کس لئے چوری کی گئی؟
 

شیئر: