Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشی پولیس نے ملزم سے کیوں معافی مانگی

 جکارتہ... انڈونیشیا میں پولیس نے ملزم پر دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرانے کے لئے سانپ چھوڑنے پر معافی مانگ لی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تفتیشی اہلکار تھانے میں ایک ملزم پرسانپ پھینک کر ڈرا دھمکا رہے تھے۔ملزم پر ایک شہری کا موبائل چھیننے کا الزام تھا۔ ملزم اپنے جرم کا اعتراف نہیں کر رہا تھا ۔تفتیشی اہلکاروں نے ہتھکڑی لگے ملزم پرسانپ چھوڑ دیا تاکہ وہ خوفزدہ ہوکر اپنا جرم مان لے۔مقامی پولیس چیف نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی اہلکاروں کا طریقہ کار غیر پیشہ ورانہ تھا تاہم سانپ زہریلا نہ ہونے کے سبب ملزم کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ اقدام قتل کی دفعہ عائد نہیں ہوسکتی۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کے تفتیش عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سخت احتجاج کیا تھا ۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے پولیس کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شیئر: