Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کا مستقبل روشن ہے،عمران خان

 اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ مشکل وقت ضرورت ہے لیکن ملک کا مستقبل روشن ہے ۔ سابق حکمران ایسے حالات پیدا نہ کرتے تو حج مفت کردیتے ۔ حکومت اپنے اخراجات کم کررہی ہے۔ پاکستان ریلوے لائیو ٹریکنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری سوچ ہے کہ عام آدمی کوغربت سے نکا لا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاوس کا خرچہ30 فیصد کم کیاہے۔ اس کے ساتھ ایک آڈیٹر بھی بٹھایا ہواہے کہ ہر طرح کاخرچہ کم کرے۔ تمام وزارتوں سے کہاہے کہ اپنے خرچے کم کرو۔ ہروزارت کو10 فیصد خرچے کم کرنے ہیں کیونکہ یہ پیسہ ہمارے عوام کاہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گیس کے بل اس لئے زیاد ہ آئے کہ گیس پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں۔ گیس سیکٹر پر157 ارب روپے کے قرضے ہیں۔ 50 ارب روپے کی سالانہ گیس کی چوری ہے۔گیس کی قیمتیں نہ بڑھاتے توگیس کمپنیاں بند ہوجاتیں۔اس لئے جو لوگ گیس کی قیمت بڑھانے پر تنقید کررہے ہیں انہیںشرم آنی چاہئے۔ اس وقت مشکل وقت ہے لیکن میں لوگوں کوبتانا چاہتاہوں کہ آگے اس ملک کا مستقبل روشن ہے۔حکومت ریلوے کی مدد کریگی اور باہر سے بھی ریلوے میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جائیگی تاکہ عام آدمی کیلئے سفر میں آسانی ہو۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں کرپشن اور چوری کے کیسز نیب کوبھیجے جائیں۔ این آر او ون اور این آر او ٹو سے کرپٹ لوگوں کاخوف ختم ہوگیا۔

شیئر: