Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان طالبان نے مذاکراتی ٹیم تشکیل دیدی

کابل ۔۔۔ افغان طالبان سیاسی کمیشن کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر نے امیر مولوی ہبت اللہ کی ہدایت پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے 13رکنی ٹیم تشکیل دیدی ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ نئی ٹیم امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ قطر میں آئندہ مذاکرات 25فروری کو شروع ہونگے ۔طالبان ترجمان کے مطابق امریکہ کے ساتھ اب تک ہونے والی مذاکرات اچھے رہے ہیں ۔نئی نامزدہ کردہ ٹیم کے ارکان میں شیر محمد عباس ستانکزئی ، مولوی ضیاء الرحمن مدنی ،مولوی عبد السلام حنفی ،مولانا شیخ شہاب الدین ، ملا عبد الطیف منصور ، ملا عبد المنان عمری،مولوی امیر خان متقی ، ملا محد فاضل مظلوم ، ملا خیر اللہ خیر خواہ ، مولوی مطیع الحق ، ملا محمد انس حقانی ، ملا نور اللہ نوری اور ملا عبد الحق وثیق شامل ہیں ۔نئی ٹیم میں مولوی انس حقانی شامل ہیں جو اس وقت افغانستان میں قید ہیں ۔طالبان کے ترجمان نے کہاہے کہ وہ ایک طالبعلم تھے وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ۔

شیئر: