Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سرمایہ کاری میں کمی نہیں اضافہ ہوا، ترکی الفیصل

ریاض۔۔۔ سعودی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے یہاں سرمایہ کاری کا مناسب ماحول فراہم کرنے کیلئے کافی لمبا سفر طے کرلیا۔ مملکت نے قانون کی عملداری اور شفافیت لانے نیز بدعنوانوں کے احتساب کے حوالے سے موثر اقدامات کئے۔ انہوں نے سی این بی سی کی اناﺅنسر خاتون کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جن سرمایہ کاروں نے ناکافی احتساب کے بہانے سعودی عر ب میں سرمایہ لگانے سے اجتناب برتا تھا انہوں نے زریں موقع گنوا دیا۔ الفیصل نے کہا کہ دنیا بھر میں منفی صحافت کی ہنگامہ آرائی کے باوجود گزشتہ دو برسوں کے دوران مملکت میں خارجی سرمایہ کاری میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب صحیح معنوں میں ڈبلیو ٹی او کا ممبر ہے ۔ یہاں سرمایہ کاروں کو آسان زندگی فراہم کی جارہی ہے۔ رٹز میں زیر حراست افراد سے متعلق استفسار سے متعلق انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ اقدام کرکے یہ پیغام دیا گیا کہ بدعنوانی پر احتساب سے کسی کو بھی استثنیٰ نہیں۔ 
 

شیئر: