Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا دورہ اسلام آباد،شاہراہوں پر خوش آمدیدی بورڈ نصب

جدہ: ولی عہدووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد سمیت ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر خوش آمدیدی بورڈ نصب کئے گئے۔ مقامی اخبار المدینہ نے لکھا ہے کہ ولی عہد کے دورے اسلام آباد کی خوشی میں مرکزی شاہراہوں پر بورڈ نصب کئے گئے جن میں ’’محمد بن سلمان ، ہمارے دلوں میں ہیں‘‘ تحریر ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام اس تاریخی دورےکو بڑی اہمیت دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد کے دورے سے پاک ، سعودی دوستی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، تارکین
 

شیئر: