Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میں 8وکٹوں سے شکست

نیپیئر:نیوزی لینڈ نے اوپنر مارٹن گپٹل کی ناقابل شکست اور 15ویں سنچری جبکہ سابق کپتان روس ٹیلر کے 45ناٹ آوٹ رنز کی بدولت بنگلہ دیش کو پہلے ون ڈے میچ میں8وکٹوں کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5اوورز میں232رنز بنائے ۔ محمد متھن اور محمد سیف الدین کے درمیان آٹھویں وکٹ کی شراکت میں بننے والے84رنز نے مہمان ٹیم کو 200سے زائد رنز بنانے میں مدد فراہم کی ۔ دونوں با لترتیب62اور41رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ سومیا سرکار نے30رنز کا اضافہ کیا ۔کیوی بولرز نے27اضافی رنز دیئے جو بنگلہ دیشی اننگز کا چوتھا بڑا مجموعہ بھی ثابت ہوا۔ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے3،3اوکہ میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنر مارٹن گپٹل اور ہینری نکولز نے103رنز کی شراکت کے ساتھ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ۔ نکولز 53اورکپتان کین ولیمسن11رنز بنا کر لوٹے تو روس ٹیلر نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 96رنز کا اضافہ کرتے ہوئے 45ویں اوور میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا ۔ گپٹل نے 116گیندوں پر4چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 117جبکہ ٹیلر نے 49گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے45رنز کی اننگز کھیلیں۔ گپٹل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اس فتح سے میزبان نیوزی لینڈ نے 3میچوں کی سیریز میں0-1کی برتری حاصل کر لی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: