Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد: پاک سعودی تعلقات پر کانفرنس ، سعودی ولی عہد کا خیرمقدم

    ریاض-  - --  پاکستان علماء کونسل نے جمعرات کو اسلام آبادمیں پاک سعودی تعلقات پر عظیم الشان کانفرنس منعقد کی۔ اسلامی و سیاسی جماعتوں کے قائدین ، تنظیموں کے سربراہ، دانشور اور ارباب صحافت و ابلاغ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ کانفرنس کا اہتمام صدر کونسل حافظ  محمد طاہر اشرفی نے کیا۔ شرکاء نے سعودی ولی عہد ،نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کا زبردست خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو گہرا، مضبوط اور تاریخی بتایا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ نفرت او رکینہ رکھنے والے دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان اختلافات کے بیج نہیں بو سکتے۔ علامہ اشرفی نے پاکستانی علماء اور دانشوروں سے کہا کہ وہ مساجد اور علمی اداروں میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر اظہار خیال کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام خصوصاً دونوں ملکوں کے علماء ، فوجی اور سیکیورٹی اہلکار امن و استحکام کیلئے تن من دھن کی قربانیاں دیں۔ کانفرنس  کے شرکاء نے متعدد سفارشات منظور کیں۔ اہم ترین یہ تھی کہ شہزادہ  محمد بن سلمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔ علامہ اشرفی نے اسلامی اتحاد سعودی نظام اور حرمین شریفین کے ماحول سے استفادے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مختلف مذاہب او رمسلکوں کے لوگ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہو کر اسلامی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -نیب اور فوج تنقید کی زد میں کیوں؟

شیئر: