Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل سے سعودی عرب کی خفیہ ملاقاتوں کے دعوے غلط ہیں، ترکی الفیصل

    ریاض - - - - -  سعودی محکمہ خفیہ کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ اسرائیل سے سعودی عہدیداروں کی خفیہ ملاقاتوں کے دعوے غلط ہیں۔ سعودی ،اسرائیلی تعلقات تخیل سے زیادہ کچھ نہیں۔ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کاموقف غیر متزلزل تھا، ہے  او ر رہیگا۔ اسرائیل کی جانب سے سعودیوں کے ساتھ خفیہ ملاقاتو ںکی کہانیاں من گھڑت ہیں۔  وہ ایک امریکی ٹی وی انائونسر خاتو ن کو مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ سی آئی اے کی رپورٹوں پر خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرانے والے امریکی سینیٹر ٹم کین کی بابت سوال کے جواب میں ترکی الفیصل نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ سینیٹر سی آئی اے کے اس معیار کو اپنے قائدین اور امریکی کانگریس پر لاگو کریں۔ امریکہ نے عراق پر لشکر کشی سی آئی اے کی رپورٹ پر ہی کی تھی،سب کچھ من گھڑت تھا۔ سی آئی اے کی رپورٹوں پر انحصار کیونکر کیا جاسکتا ہے۔ترکی الفیصل نے کہا کہ محمد بن سلمان کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے  پروگرام کا علم نہیں تھا۔ ملزمان کی نشاندہی کر کے ان پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ مقدمے کا فیصلہ آنے سے قبل کسی کو بھی توقعات کی بنیاد پر کچھ بھی کہنا ٹھیک نہیں ہوگا۔
 
مزید پڑھیں:- - - - - -تیل کے 4 پاکستانی شعبوں میں مملکت کی سرمایہ کاری

شیئر: