Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیم و تعلم کے شعبے میں پاک سعودی ایک دوسرے کے قدم بقدم

ریاض ۔۔۔ سعودی جامعات میں تعلیم و تعلم سے منسلک پاکبانوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوں تو پاکستان اور سعودی عرب زندگی کے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے گہرے تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں تاہم دونوں ملک تعلیم و تعلم اور تحقیق و مطالعات کے شعبے میں بھی ایک دوسرے کا دست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ہمارے دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم و تعلم اور تحقیق و مطالعے کے تعاون کا روشن ثبوت ہے۔ علاوہ ازیں پچاسوں سعودی نوجوان پاکستانی جامعات میں انجینیئرنگ ، میڈیسن اور کمپیوٹر سائنس کے کورس کررہے ہیں جبکہ سیکڑوں پاکستانی سعودی اسکولوں ، کالجوں اور جامعات سے فیض یاب ہوکر پاکستان کی ہمہ جہتی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردارادا کررہے ہیں۔
 

شیئر: