Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر کمیٹی کے ممبر غلام نبی بٹ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

    مکہ مکرمہ ( محمد عامل عثمانی ) غلام نبی بٹ  کی الوداعی پارٹی میں کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری نے کہا ہے کہ  غلام نبی بٹ  ایک نفیس اورمتحرک شخص  ہیں ۔میں انکی صلاحیتوں  سے بھی مستفید ہوتا رہا  ہوں اور انکی غیر موجودگی میں انکی  کمی محسوس ہوگی  ۔ امید ہے کہ  وہ پاکستان میں رہ کر کشمیر کے معاملہ کو پرزور طریقہ سے آگے بڑھاتے رہینگے ۔  ارشد منیر نے کہا کہ غلام نبی بٹ کمیٹی میں ستون کی حیثیت  رکھتے تھے  اور  امید ہے کہ وہ پاکستان میں جاکرکشمیر کے لئے مزید متحرک ہوجائینگے  ۔  ارشدمنیر نے کشمیر کمیٹی کے لئے کچھ  تجاویز بھی پیش کیں ۔ میزبان سردار محمداقبال یوسف نے کہا کہ غلام نبی بٹ سے کشمیر پر مشورہ کرتا رہاہوں  ۔کشمیر کمیٹی انکے بہتر مستقبل کے لئے دعا گو ہے۔ ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹونے کہا کہ   ’’ گو کہ کشمیر کمیٹی کے ساتھ میرا  ابھی مختصر ہی  وقت گزرا ہے لیکن اس  درمیان میں نے  بٹ صاحب کو کشمیر کے معاملات میں خاصا مخلص  اور متحرک پایا۔ کشمیر میں ہونے والے مظالم ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہیں۔ انھوں نے  کشمیر کے بارے میں کہا کہ کشمیر کی سفارتکاری  میں ہمارے پاس اتنا مواد ہونا چاہئے کہ ہم کشمیر کے معاملات پر مد مقابل کو  مطمئن کرسکیں۔ غلام نبی بٹ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان اور میزبان تقریب کا شکریہ ادا کیا ۔  اس تقریب میں راولپنڈی چیمبر کے سابق صدر اور معروف بزنس مین جلیل احمد ملک ’ کشمیر کمیٹی کے ممبر عامر غنی میر اور مکہ سے محمد سہیل امجد نے شرکت کی۔انکے علاوہ قونصلیٹ جدہ کے کئی ارکان بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:- - - - -ابوظبی میں نائب ناظم الامورسلمان اطہر کے اعزاز میں تقریب

شیئر: