Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی نے وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔ملک کی سب سے تیز رفتار ٹرین الیکٹر ک ٹرین ’’وندے بھارت‘‘کووزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کی۔وندے بھارت ٹرین کا نام (ٹرین۔18) بھی ہے ۔یہ  دہلی سے روانہ ہوکر  کانپور ، پریاگ راج( الہ آباد) اسٹیشنوں پر ٹھہرتے ہوئے وارانسی پہنچے گی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ یہ ٹرین مکمل بجلی سے چلے گی جس سے فضائی آلودگی پھیلنے کا خطرہ نہیں اور ڈیزل پر خرچ ہونیوالی خطیر  رقم کی بچت ہوگی۔وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھانے سے قبل وزیر اعظم مودی نے ٹرین کا معائنہ کیا جہاں موجود افسران نے انہیں ٹرین کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔اس ٹرین میں فضائی سفرکی سہولتیں موجود ہیں۔اے سی ،ٹی وی ، آٹو میٹک دروازے ، اعلیٰ معیار کے ناشتے اور صاف ستھرے واش روم سمیت دیگرخدمات مہیا ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -راجیو گاندھی قتل کیس: 2قیدیوں کی جیل میں بھوک ہڑتال

شیئر: