Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور صدر اردوغان کا ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر نے حوثی ملیشیا کی جانب سے جہازوں پر حملوں کی مذمت کی(فوٹو، عرب نیوز)
ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان سے پیر کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق دونوں رہنماوں کے مابین ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں مملکت اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں ک درمیان خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بحرالاحمر میں حوثی ملیشیا کی جانب سے جہازوں پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اس معاملے میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے۔
صدر اردوغان نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم کیے گئے کثیر القومی دفاعی بحری اتحاد کا خیر مقدم اور اس اتحاد کے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

شیئر: