Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول چار روپے 8 پپسے اور ڈیزل دو روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں چار روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں قریباً اڑھائی روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق چار اگست 2026 سے ہو گا۔
وزارت کے مطابق اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے نئے طریقہ کار کے تحت ایکس ڈپو قیمتوں پر یہ ردوبدل کیا ہے۔
آج پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 331  روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 336 روپے تین پیسے تھی۔
ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل ہائی ڈیزل 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔

شیئر: