Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مثالی تفریحی سرگرمیاں، افریقہ کے جنگلات سے مشابہہ ’فورسٹ ونڈرز‘ پسندیدہ زون

جدہ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران شہر میں سیاحتی و تفریحی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ’فورسٹ ونڈرز‘ شہریوں میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فورسٹ ونڈرز میں آنے والے، یہاں موجود جانوروں کو قریب سے دیکھتے اور ان کی دلچسپ حرکتوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جنگل زون میں افریقہ کے جنگلات سے مشابہت رکھنے والا ماحول پیدا کیا گیا ہے جو ایک منفرد تجربہ ہے۔
دوسری جانب آبی تفریحی پارک بھی شہریوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔
شمالی ابحر میں واقع سیان واٹرپارک میں جدید اور بڑے واٹر سلائیڈز و دیگر آبی کھیلوں کی موجودگی سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ان کے علاوہ روایتی تفریحی مقامات جن میں الشلال تفریحی پارک بھی شامل ہے، ہر عمر کے افراد کے لیے مختلف کھیلوں سے مزین ہے جبکہ وہاں پیش کیے جانے والے لائیو تفریحی پروگرامز بھی شہریوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ساحلی تفریح میں اورا بیچ اور القریہ ریزوٹ گرمیوں کی شاموں کے لیے منفرد تجربات پیش کررہے ہیں جہاں آبی کھیلوں، موسیقی اور جدہ کورنیش کے دلکش ماحول میں آرام دہ تفریحی سہولتیں ایک ہی مقام پر دستیاب ہیں۔

 

شیئر: