Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرے میں خاتون کا قتل

سرے ۔۔۔ سرے کے علاقے ایول میں لندن روڈ نامی سڑک پر دن دہاڑے ایک ماں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ مقتولہ اور ملزم غالباً ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ اب تک قتل کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے شخص کو قاتل کی مدد کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام نے عینی شاہدین سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کے بارے میں جانتے ہیں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرکے معلومات فراہم کریں۔ کہا جاتا ہے کہ ماں کو اس کے 3بچوں کے سامنے ایک پرائمری اسکول کے دروازے کے قریب قتل کیا گیا جبکہ چوتھے بچے کو ماں نے اس وقت سینے سے لگا رکھا تھا۔ فارنسک ماہرین نے جائے وقوعہ سے کچھ تصاویر اتاری ہیں جنکا جائزہ لیا جارہا ہے۔ جس وقت پولیس اہلکار موقع پر پہنچے بعض اطلاعات کے مطابق خاتون زندہ تھی چنانچہ اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا مگر جان بچانے کی ساری کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔
 

شیئر: