Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر:حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے، ارون جیٹلی

نئی دہلی۔۔۔ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر حملے کے بعد ہندوستان نے ایک بڑا سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سے ترجیحی ملک کا درجہ واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر الگ تھلگ کرنے کیلئے سفارتی سطح پر ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جمعہ کو وزیر اعظم کی رہائش پر ہوئی دفاعی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلے لئے گئے۔میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ میٹنگ میں پلوامہ میں ہوئے واقعہ کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بزدلانہ حملے کو انجام دینے والوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ سیکیورٹی فورسز کو اس کے لئے ہدایات دیدی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم مودی نے وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کردیا

شیئر: