گیس نرخوں میں مزید اضافے کیلئے آئی ایم ایف کادباو

اسلام آباد... وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس قیمتیں بڑھانے کے لئے دباو ہے۔ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف جنوری سے قیمتیں بڑھانے کے لئے دباو ڈال رہا ہے۔ گیس بلوں میں اضافہ کے لئے انکوائری کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان دورہ کے دوران گوادرریفائنری ، پٹروکیمیکل کمپلیکس اور منرل سیکٹر سمیت 10معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ایل این جی سیکٹر، اسٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کےلئے ٹیکنکل اور فنانشل تعاون بھی کرے۔

شیئر: