Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی مارکیٹ سے 6 ہزار غیر ملکی انجینیئرز نکل گئے، انجینیئرنگ بورڈ

دمام۔۔۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی انجینیئروں کی تعداد میں 6 ہزار کی کمی ہوگئی۔ مملکت میں اس وقت 150028 غیر ملکی انجینیئر رجسٹرڈ ہیں جبکہ اس سے پہلے یہ تعداد 156734 تھی۔ اس کے بالمقابل سعودی انجینیئروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ سعودی انجینیئرنگ بورڈ میں 37300 سعودی انجینیئر رجسٹرڈ ہیں۔ اس سے پہلے یہ تعداد صرف 19000 تھی۔ غیر ملکی انجینیئروں کی تعداد میں کمی کی بنیادی وجہ کابینہ کا فیصلہ ہے جس میں انجینیئرنگ شعبے کے حوالے سے نئے ضابطے مقرر کئے گئے تھے۔ سعودی انجینیئرنگ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی انجینیئروں کو پیشے سے منسلک کرنے کیلئے حکومت مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ علاوہ ازیں نئے فارغ التحصیل انجینیئرز کو جدید ترین کورسز مفت کرائے جارہے ہیں۔ بورڈ میں اس وقت 2340 انجینیئرنگ دفاتر رجسٹرڈ ہیں۔ ان کے ماتحت 523 چھوٹے شاخیں بھی ہیں۔ بورڈ نے گزشتہ مہینوں کے دوران 157 تربیتی مراکز میں سعودی انجینیئروں کو 43 مختلف کورسز کروائے تھے۔ لیبر مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے علاوہ سعودی انجینیئروں کی مہارت میں اضافہ اور مستقبل کیلئے انہیں تیار کرنے کا جامع منصوبہ ہے جس پر عمل کیا جارہا ہے۔ اس منصوبہ بندی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ 

شیئر: