Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی کی مدد سے بہروپیوں نے 30ہزار لوٹ لئے

مکہ مکرمہ ۔۔۔ یہاں ایک پاکستانی شہری نے اپنے ہموطن کیشئر کو 2بہروپیوں کے ذریعے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک ریستوران کے کیشئر نے اجیاد پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اسکا ایک ہموطن جدہ سے اس سے ملنے کیلئے آیا تھا۔ اس نے محسوس کیا کہ میں بھاری رقم بینک میں جمع کرانے جارہا ہوں ۔ وہ بھی میرے ساتھ گاڑی میں سوار ہوگیا۔ راستے میں مختلف لوگوں سے رابطے کرتا رہا۔ اسی دوران 2مقامی شہریوں نے جو خود کو پولیس اہلکار ظاہر کررہے تھے گاڑی روک کر تلاشی لی اور 30ہزار ریال ضبط کرلئے اور گاڑی ایک جگہ لیجاکر ہمیں انتظار کرنے کا کہہ کر چلے گئے۔ پاکستانی دوست نے ان کے جاتے ہی موبائل بند کردیا اور ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ گیا اور بالاخر گاڑی سے اتر کر چلا گیا۔ پولیس نے رپورٹ ملنے پر پاکستانی کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس اس پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ وہ خروج نہائی نکلوائے ہوئے تھا اور پاکستان جانے کی تیاریاں مکمل کرچکا تھا۔ پاکستانی نے گرفتاری کے بعد مفصل طور پر اقبالی جرم کرلیا۔ اس نے بتایا کہ سعودی بہروپیوں کی مدد سے اس نے بڑی کارروائی کی۔
 

شیئر: