Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کو عدالتی کارروائی کا سامنا

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کے بعد پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔ انہیں اپنے فیصلے پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ انتظامیہ اس مقدمے کا سپریم کورٹ میں کامیابی سے دفاع کر لے گی۔ وائٹ ہاﺅس کی جانب سے امریکی صدر کی جانب سے جنوبی سرحد پر ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی امریکی سول لبرٹیز یونین نے اس فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جنوبی سرحد پر بارڈر سیکیورٹی اور انسانی بحران کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ ہے جس سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد غیرمنافع بخش امریکی واچ ڈاگ گروپ امریکی سول لبرٹیز یونین سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ڈسٹرکٹ کولمبیا کی عدالت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے اس اعلامیے کو معطل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی محکمہ دفاع کو اس اعلامیے سے باز رکھے اور دیوار کی تعمیر کے لیے مختص رقم کہیں اور خرچ نہ کی جائے۔ 
 

شیئر: