Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان کے دورے سے امت کا امن و استحکام مضبوط ہوگا، ساجد میر

ریاض ۔۔۔ مرکز جمعیت اہلحدیث پاکستان اس کے امیر و سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہے۔ سعودی قائدین مسلم ممالک میں امن و استحکام کیلئے امت کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔ پروفیسر ساجد میر ے ایس پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کامیاب اور مثبت نتائج کا باعث بنے گا۔ اس سے امت مسلمہ کے امن و استحکام کے حوالے سے دور رس اثرات مرتبہ ہونگے۔ تجارتی لین دین بڑھے گا۔ اقتصادی شراکت کا دائرہ وسیع ہوگا۔ سرمایہ کاری اور شراکت کے منصوبے طے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی اور عالمی مسائل کے حل کے سلسلے میں خادم حرمین شریفین اور ان کے ولیعہد کی عظیم الشان مساعی کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ 
 

شیئر: