Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی بھی قسم کے ویزے پر مملکت آنے سے پہلے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

 
جدہ: سعودی عرب میں مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر داخل ہونے والے کے لئے میڈیکل انشورنس ضروری قرار دیا گیا ہے۔ حکام بالا نے نئے فیصلے کی منظوری دیدی۔ حج اور علاج کی غرض سے آمد کے علاوہ سفارتی پاسپورٹ کے حامل افراد اس سے مستثنی ہیں۔ باخبر ذرائع نے عاجل ویب سائٹ کو بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد 90دن کے بعد ہوگا۔ حکومت نے وزارت حج وعمرہ اور وزارت صحت کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے کہ مرافقین سمیت کسی بھی قسم کے ویزے پر مملکت آنے والوں کو پہلے میڈیکل انشورنس کرانا ہوگا تاکہ مملکت میں قیام کے دوران بیمار ہونے کی صورت میں اس کا علاج ممکن ہوسکے۔ 
 

شیئر: