Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، وقاص عنایت اللہ

جدہ ۔۔۔ مملکت میں پاکستانی انویسٹرز اور کشمیری رہنما وقاص عنایت اللہ نے کہا ہے کہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کے درورہ پاکستان کا مملکت میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتی ہے۔ ان کا دورہ ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا ۔شہزادہ محمد بن سلمان نے ایشیائی ممالک کے دورے میں سب سے پہلے پاکستان کا انتخاب کر کے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کے کس قدر قریب ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی بھی مملکت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے تاریخی استقبال نے ثابت کردیا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل سعودی عرب کیلئے دھڑکتے ہیں اور وہ اسے اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ وقاص عنایت اللہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ہر گزرے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوکر اسے ہر ممکن مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مملکت میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے پاک سعودی دوستی کی مضبوطی اور ارض مقدس کے تحفظ کے لئے اپنا کردار پہلے بھی ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتی رہے گی۔

شیئر: