Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصل ہدف داعش اور القاعدہ ہے، امریکہ

واشنگٹن۔۔۔ امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں انتہا پسندوں کے خلاف جاری عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں آئینی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے خصوصی تعاون جاری رہے گا۔امریکہ کا اصل ہدف القاعدہ اور داعش ہیں اور ان کے خلاف اپنے اتحادی ممالک کو تمام وسائل و ہر ممکن امداد فراہم کی جائےگی۔ جنرل ڈیوڈ ہل نے کہا کہ مجھے یقین ہے شام میں داعش کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے اس لیے گزشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ٹرمپ نے شام سے 2 ہزار امریکی افواج کے انخلاکا اعلان کیا تھا۔
 
 

شیئر: