Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان کا پاکستانی قیادت سے اظہار تشکر

ریاض۔۔۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزاد ہ محمد بن سلمان نے پاکستان سے روانہ ہونے پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے نام الگ الگ پیغامات میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے وسیع تر مفاد میں مشاورت اور یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں دونوں ملک مشترکہ مفادات کے حصول اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ کےلئے کوشاں رہیں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں اپنے اور ہمراہ وفد کی فیاضانہ ضیافت اور شاندار استقبال پر انتہائی ممنونیت اور قدرو منزلت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کی بدولت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ انکی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور اسٹراٹیجک تعلقات کی مضبوطی اجاگر ہوئی۔انہوں نے صدر پاکستان اوروزیراعظم عمران خان کےلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی بھائیوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی آرزو ظاہر کی۔

شیئر: