Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی خاتون کے خیرمقدم کا محمد بن سلمان کا برجستہ جواب

 ریاض۔۔۔ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بگھی سے ایوان صدارت جاتے ہوئے ایک پاکستانی خاتون کے خیرمقدمی اشارے کا برجستہ جواب دے کر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ موقع پر موجود ایک فوٹو گرافر نے اس انسانیت نواز منظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ اس وقت شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان بھی تھے۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کو نہ صرف یہ کہ پاکستان کے عوام نے پسند کیا بلکہ سعودی شہریوں نے بھی اس پر غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

شیئر: