Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلورو ایئر شو: فضائی مشق کے دوران2 طیارے گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

بنگلورو۔۔۔۔۔کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں فضائی مشق کے دوران 2طیارے گر کرتباہ ہوگئے۔ اس حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ 2طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع کے مطابق دونوں طیارے پرواز کے فورا بعد حادثے کا شکار ہوگئے۔واضح ہو کہ ایلاہنکا فوجی ہوائی اڈے پر بدھ کو فضائی کرتب دکھانے کا پروگرام منعقد کیا جائیگا۔یہاں ہر 2سال بعد فضائی کرتب دکھانے کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔اس میں ہندوستانی فضائیہ کے طیارے بھی شریک ہیں۔بنگلورو پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک مقامی باشندہ ہلاک ہوگیا جبکہ 2پائلٹ موت کے منہ میں جانے سے با ل بال بچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی اور زخمیوں کو  فوراً اسپتال پہنچایا ۔ان میں سے ایک پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بساجبکہ دیگر کا علاج جاری ہے۔مقامی پولیس نے بتایا کہ طیارے کا ملبہ ایلاہنکا کے جدید شہری علاقے میں گرا۔
مزید پڑھیں:- - - - -وارانسی:وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں 3383کروڑکے منصوبوں کا افتتاح

شیئر: