Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ کا 100 روزہ کاونٹ ڈاون شروع

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کا 100 روزہ کاونٹ ڈاون شروع کر دیا۔ شاندار ریکارڈز نے ایونٹ کو ابھی سے یادگار بنا دیا۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کا 100 روزہ کاونٹ ڈاون کرتے ہوئے ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے شاندار ریکارڈز شیئر کر دیئے۔ کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ میں ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر 6 سنچریوںکے ساتھ ٹاپ پرہیں۔5،5 سنچریاں بنانے والے بیٹسمین رکی پونٹنگ اور کمارسنگا کارا ہیں۔ ورلڈ کپ 2015ء میں سب سے زیادہ 38 سنچریاں بنیں۔ آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں 50 گیندوں پر تیزترین سنچری ا سکور کی۔ آئرلینڈ ہی کے بلے باز پال ا سٹرلنگ 20 سال اور 196 دن کی عمر میں ورلڈ کپ سنچری بنا کر کم عمر ترین کھلاڑی بنے۔ 38 سال اور 135 دن کے سری لنکن لیجنڈ ری تلکا رتنے دلشان عمر رسیدہ سنچری میکر بنے۔ سب سے زیادہ 5 بار کی ورلڈ چیمپیئن ٹیم آسٹریلیا کے بلے بازوں کو سب سے زیادہ 26 سنچریز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ لیجنڈری رکی پونٹنگ نے بطور کپتان  ورلڈکپ 2003ء کے فائنل میں  140 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر ایونٹ کو یادگار بنا دیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: