Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان میں جدید تھیٹر کا بانی سعودی

ریاض ۔۔۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ہند کے موقع پر سعودی دفتر خارجہ نے ”ہندوستان میں سعودی عرب کی کہانیاں“ کے زیر عنوان تحریر کیا ہے کہ ہندوستان میں جدید تھیٹر کا بانی سعودی شہری ابراہیم القاضی ہے۔ یہ 1925ءمیں پیدا ہوئے۔ ہندوستان میں تعلیم حاصل کی ۔ وہیں نشوونما پائی۔ ڈرامہ او رتھیٹر میں کمال پیدا کیا۔ القاضی نے فوٹو گرافر، اداکار، ہدایتکار اور آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ 50سے زیادہ اسٹیج ڈرامے تحریر کئے، 15سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کئے۔ 
 

شیئر: