Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیف لزانیہ بنانے کی ترکیب

اجزا :
گائے کا قیمہ۔ ایک کلو
لزانیہ۔ایک پیالی
ٹماٹو سوس۔ایک پیالی
سفید سرکہ۔ 2 کھانے کے چمچ
سویاسوس۔2 کھانے کے چمچ
نمک۔حسب ذائقہ
پسی ہوئی کالی مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر۔ دو عدد
پیاز( باریک کٹے ہوئے)۔ دو عدد
مکھن۔ایک چائے کا چمچ
شکر۔ایک چائے کا چمچ
لال مرچ۔ کٹی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ (بھون لیں)
چیدر چیز۔3 کھانے کے چمچ (کدوکش کی ہوئی)
موزیلا چیز۔3 کھانے کے چمچ (کدوکش کی ہوئی)
(دونوں پیکٹ ایک دن کے لیے فریز کر کے کدوکش کرلیں )
اجوائن۔ایک چمچ (بھونا ہوا)
میدہ۔ 2 کھانے کے چمچ
تازہ دودھ۔ دو کپ
کوکنگ آئل۔ 2کھانے کے چمچ
 
ترکیب۔
سب سے پہلے ایک بڑی دیگچی میں پانی ابال کر لزانیہ کی اسٹریپس اس میں ڈال دیں۔اب اس کے ساتھ ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال دیں جب گل جائے تو پانی چھان لیں۔دوبارہ تھوڑا سا آئل لگا دیں تاکہ ایک دوسرے سے نہ جڑیں، پھر ان کو پھیلا کر رکھ دیں۔
 
وائٹ ساس بنانے کیلئے۔
اس کے لیے ایک چھوٹی دیگچی میں مکھن ڈال دیں۔جب یہ گرم ہو جائے تو میدہ ڈال کر بھون لیں۔اب دیگچی اتار کر دو منٹ کے بعد دودھ ڈال دیں اور لکڑی کا چمچ چلاتے رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں اور دوبارہ ہلکی آنچ پر پکائیں۔جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔قیمہ میں ادرک لہسن ،نمک،سویاسوس اور سرکہ ڈال کر بغیر گھی کے بھون لیں۔ٹماٹر پنیر، سرکہ اور چینی ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ایک ڈش میں چکنائی لگا کر وائٹ سوس تھوڑی سی پھیلا دیں۔پھر اس کے اوپر قیمہ ڈال دیں۔قیمے کے اوپر ٹماٹر سوس ڈال دیں اور ب±ھنی ہوئی لال مرچ اور اجوائن بھی ڈال دیں۔ سب سے اوپر دونوں طرح کی چیز ڈال دیں۔اس پر لال مرچ چھڑک کر اوون میں تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے ایک سواسی ڈگری پر بیک کریں۔مزیدار لزانیہ تیار ہے گرم گرم پیش کریں۔
 
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں