Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیاض اور مہمان نواز ہیں، چینی شہری

    دمام- - - - -  سعودی عرب میں 14برس تک رہنے والے چین کے شہری اشرف اونیو نے کہا ہے کہ  سعودی فیاض اور مہمان نواز ہیں۔ میں سعودی عرب سے محبت کرتا ہوں جب بھی مجھے سعودی عرب میں اپنا قیام یادآتا ہے تو اپنا دل محمد عبدہ کے گانے سن کر بہلا لیتا ہوں۔ سعودی عرب کے سرکاری سوشل سنٹر نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں چینی شہری کا ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے۔ جس میں وہ سعودی عرب سے اپنی محبت او روارفتگی کا اظہار کر رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ میں نے پہلے 2برس تک مملکت میں تعلیم حاصل کی اور پھر وہاں چین کی ایک کمپنی میں ملازمت کی۔ مملکت کے بیشتر شہروں کا دورہ بھی کیا۔ میری آرزو ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو زیادہ بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہو۔
 
مزید پڑھیں:- - - -ہند کے ساتھ شمسی توانائی ، دواسازی ، کھاد اور طبی لوازمات کیلئے معاہدے

شیئر: