Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافظ سعید کی تنظیم پر پابندی ،کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن ہوگا

اسلام آباد... وزار ت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن پر پابندی عائد کردی۔بینک اکاونٹس منجمد اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر موثر عملدر آمد کیا جائے گا۔کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا۔واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ جماعت الدعوہ اور فلا ح انسانیت فاونڈیشن پر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزاررت داخلہ کو دونوں گروپوں کو کالعدم قرار دیتے کی ہدایت کی گئی۔

شیئر: