Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاٹ سرکٹ سے ایک ہی خاندان کے 4افراد زندہ جل گئے

گوپال گنج۔۔۔بہار کے ضلع گوپال گنج کے بکھری ٹولہ میں واقع کچے مکان میں آگ لگ گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 4افراد زندہ جل گئے جبکہ نومولود سمیت دیگر 3جھلس گئے۔ مرنیوالوں کے نام بقرعیدن شاہ، اہلیہ حسن آرا خاتون ، بیٹی سفینہ خاتون اور ہشام الدین شاہ ہیں۔اس واقعہ میں زخمی شمیمہ خاتون ، صلاح الدین اور 6ماہ کی بچی کوعلاج کیلئے صدر اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔بتایا جارہا ہے کہ مکان کے اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار سے چنگاری نکل کر مکان پر گری تھی جس سے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ دور سے آگ کے شعلے اوردھوئیں کے بادل نظر آرہے تھے۔ ڈی ایم انیمیش کمار پراشر نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی ہونیوالے تینوں افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -لوگوں کولوٹ کر قتل کردینے والے بھائی بہن گرفتار

شیئر: