Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت آنے والوں پر میڈیکل انشورنس لازم

طائف ۔۔۔سعودی عر ب آنے کیلئے ویزے کی درخواست یا ویزے میں توسیع یا ٹرانزٹ ویزے کے امیدواروں کو مملکت میں موثر میڈیکل انشورنس کی دستاویز بھی پیش کرنی ہوگی۔میڈیکل انشورنس پیکیج میں ہر طرح کی بیماری ، ایمرجنسی اور فضائی ایمبولینس کو بھی شامل کرانا ہوگا۔جو شخص بھی سعودی عرب آنا چاہے گا اسے میڈیکل انشورنس کرانے کا پابند بنایا جائیگا۔ اس سے حجاج ، علاج کیلئے آنے والے افراد ، سفارتکار،بین الاقوامی تنظیموں کے سفارتی نمائندے،سفارتی اداروں کے وزٹ ویزوںپر آنے والے مستثنیٰ ہونگے۔علاوہ ازیں سرکاری مہمان اور وہ لوگ جو اس زمرے میں آتے ہوں انہیں بھی میڈیکل انشورنس کی پابندی سے استثنیٰ دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -نجی اداروں کی کار کردگی کس طرح بہتر ہو؟

شیئر: