Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمانے کی 30فیصد رقم مل سکتی ہے!

مکہ مکرمہ۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کی ٹھوس اطلاع دیگا اور اس کی اطلاع درست پائی جائیگی ایسی صورت میں جرمانے کی 30فیصد رقم اطلاع دینے والے کو دی جائیگی۔ مکہ اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت تجارت نے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کی رپورٹ’’ 1900‘‘یا ’’بلاغ تجاری‘‘ ایپلیکیشن یا وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے کریں۔ایوان شاہی نے اس حوالے سے پیش کردہ سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند کے ساتھ شمسی توانائی ، دواسازی ، کھاد اور طبی لوازمات کیلئے معاہدے

شیئر: