Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ہر راجدھانی ایکسپریس میں نصب ہونگے ڈبل انجن؟

نئی دلی۔۔۔ممبئی ،راجدھانی ایکسپریس میں کیا گیا ڈبل انجن کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد اب محکمہ ریلوے نے دیگر راجدھانی ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ کرنے کیلئے ڈبل انجن لگانے کی تیاری شروع کردی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی کے چھتر پتی شیوا جی ٹرمینل اور دہلی نظام الدین کے درمیان چلنے والی ٹرین کا13فروری کو کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس سے سفر میں 106منٹ کی کمی واقع ہوئی۔ ڈبل انجن لگانے کا فائدہ یہ بھی ہوا کہ اس روٹ پر بعض مقامات ایسے ہیں جہاں اونچائی کی وجہ سے پہلے بھی ڈبل انجن نصب کرنے پڑتے تھے اور بعد میں نکال لئے جاتے تھے۔اس نئے تجربے سے انجن لگانے اور نکالنے کی دشواری سے نجات مل گئی اور وقت کی بھی بچت ہوئی۔

مزید پڑھیں:- -  - - - -سپریم کورٹ کا فیصلہ: 12لاکھ قبائلیوں کے بے گھر ہونے کا امکان؟

شیئر: