Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرنگ کالج کی بس میں آتشزدگی، طلبہ نے چھلانگ لگا کر جان بچائی

بریلی۔۔۔طلبہ سے بھری انجینئیرنگ کالج کی بس میں اچانک آگ لگ گئی جس سے بس میں کھلبلی مچ گئی۔متعدد طلبہ نے گھبراہٹ کے عالم میں بس سے چھلانگ لگاکر جان بچائی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر بس میں سوار باقی طلبہ کو باہر نکالا۔بس ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث 45طلبہ کی جان بال بال بچ گئی۔ ذرائع کے مطابق شاہراہ سے گزرنے والی طلبہ کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی اور ڈرائیور بس روکے بغیر تیزی سے آگے بڑھ گیالیکن موٹر سائیکل بس میں پھنس گئی جس کی وجہ بس میں آگ لگ گئی۔ بس میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -3کلو بیف کا پتہ لگ سکتا ہے لیکن 350کلو آرڈی ایکس کا نہیں؟ ہارون یوسف

شیئر: