Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیریو ں کی حفاظت کیلئے مرکز اور11ریاستوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس

نئی دہلی۔۔۔پلوامہ میں دہشتگردانہ حملے کے بعد ملک بھر میں کشمیریوں پر حملے ، سماجی بائیکاٹ اوربدسلوکی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ان حملوں کی روک تھام کیلئے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پرآج سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے  مرکزی حکومت اور 11ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاستیں کشمیری طلبہ کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔پُرہجوم تشدد کے واقعات سے نمٹنے کیلئے نوڈل آفیسر بھی ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔عدالت عظمیٰ نے سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔سپریم کورٹ نے کشمیری طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی حکومت کے علاوہ ریاست اترپردیش، اتراکھنڈ، بہار، پنجاب، ہریانہ، میگھالیہ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر اور جموں و کشمیر حکومتوں کو نوٹسیں جاری کئے۔ اس کیس کی دوبارہ سماعت بدھ کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اب ہر راجدھانی ایکسپریس میں نصب ہونگے ڈبل انجن؟

شیئر: