Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان : فضائی حملہ میں5 طالبان ہلاک

کابل ۔۔۔۔ افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 5 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ4 داعش جنگجوﺅں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی کے ضلع قاراباغ میں طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا ۔حملے میں طالبان کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ دریں اثنا صوبہ ننگر ہار کے ضلع سورخرود میں بھی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 4 داعش جنگجوﺅں کو گرفتار کر لیا ۔
 

شیئر: