سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کی تردید کردی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 10 روپے کا کرنسی نوٹ بند کیا جا رہا ہے یا اسے تبدیل کرانے کے لیے آخری تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔
مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر 10 روپے کے نوٹ کی ممکنہ بندش اور اسے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹس کو واضح طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
سٹیٹ بینک نے کہا کہ ’یہ رپورٹس بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔‘
سٹیٹ بینک کے مطابق ’نئی کرنسی نوٹ سیریز کے اجرا کی تجویز وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے۔‘
سٹیٹ بینک نے کہا کہ ’یہ معاملہ ابھی زیر غور ہے اور کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو تبدیل کرنے یا بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔‘
مرکزی بینک نے مزید کہا کہ ’اگر ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو اس سے عوام کو سرکاری ذرائع کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا اور اگر کسی کرنسی نوٹ کو بند کیا گیا تو اسے تبدیل کرانے کے لیے عوام کو مناسب وقت دیا جائے گا۔‘
#SBP categorically refutes reports circulating on social media regarding the purported discontinuation of the Rs. 10 banknote and the last date for its exchange. The reports are baseless and have no substance.
SBP has submitted a proposal for the introduction of a new banknote… pic.twitter.com/KuxjWFzvTS
— SBP (@StateBank_Pak) September 17, 2026











